ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیا بلدیاتی ایکٹ پسند نہ آنے پر حکومت پنجاب کا ردعمل

 نیا بلدیاتی ایکٹ پسند نہ آنے پر حکومت پنجاب کا ردعمل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : نیا بلدیاتی ایکٹ پسند نہ آنے پر حکومت پنجاب کا ردعمل ،نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ تیار کرنے والے افسر کو او ایس ڈی بنا دیا ہے ۔
 حکومت پنجاب بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کرنے لگی، نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ تیار کرنیوالے افسر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ بلدیات محمد ارشد بیگ کو او ایس ڈی بنایا گیا ہے۔ محمد ارشد بیگ نے دن رات ایک کرکے نیا ایکٹ تیار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق حکومت کو نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ پسند نہ آنے پر ایڈیشنل سیکرٹری کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

وزیراعلی نے ابھی تک لوکل گورنمنٹ ایکٹ منظور نہیں کیا۔ محمد ارشد بیگ کی جگہ محمد عثمان طاہر کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ بلدیات تعینات کیا گیا ہے۔ محمد ارشد بیگ کو ہٹائے جانے کی خبر نشر ہونے پر محکمہ بلدیات نے محکمہ سروسز کو ارشد بیگ کوسپیشل سیکرٹری تعینات کرنے کی تجویزدیدی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer