ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت پنجاب کا غیر مسلم طلباء کو سکالرشپ دینے کا فیصلہ

 حکومت پنجاب کا غیر مسلم طلباء کو سکالرشپ دینے کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : حکومت پنجاب کا غیر مسلم طلباء کو سکالرشپ دینے کا فیصلہ،غیر مسلم طلباء کی سکالر شپ کیلئے باقاعدہ بجٹ مختص کیا جائے گا۔
 سرکاری سکولوں میں زیرتعلیم غیرمسلم طلباوطالبات کی بھی سنی گئی، حکومت پنجاب نے غیرمسلم طلباء کو سکالرشپ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ غیرمسلم طلباء کی سکالر شپ کیلئے باقاعدہ بجٹ مختص کیا جائیگا۔ ڈی پی آئی ایلمنٹری نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز سے غیرمسلم طلباء کا ڈیٹاء مانگ لیا ہے۔ ڈیٹاء اکھٹا کرنے کے بعد تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو لاکھوں روپے کا بجٹ دیا جائیگا۔ غیر مسلم بچوں کو تعلیمی کارکردگی اور حاضری کی بنیاد پر منتخب کیا جائیگا۔ ہرتحصیل سے پانچ بچوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ ترجیحی بنیادوں پر ڈیٹاء فراہم کرنے کیلئے اتھارٹیز کے سربراہان کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer