معمر ترین انسان دنیا سے مسکراتے ہوئے رخصت ہو گئی، اب معمر ترین انسان کون ہے؟ جانئیے

23 Aug, 2024 | 04:12 AM

سٹی42: دنیا کی معمر ترین ہر دل عزیز شخصیت  ساڑھے 117 سال کی عمر میں سپین کےنرسنگ ہوم میں انتقال کر گئیں۔
دنیا کی معمر ترین شخصیت ماریا برانیاس کا انتقال 117 سال کی عمر میں سپین کے ایک  نرسنگ ہوم میں ہوا۔ ماریا برانیاس کی وفات کی تصدیق منگل کو ان کے آفیشل ایکس X  اکاؤنٹ سے ہوئی۔

 گنیز ورلڈ ریکارڈز (GWR) نے بھی ایک بیان جاری کیا  ہے جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ دنیا کی سب سے زیادہ عمر کا ریکارڈ رکھنے والی شخصیت ماریا برانیاس  117 سال اور 168 دن کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ 

ماریا برانیاس 2 مئی 1907 کو  سان فرانسسکو کیلی فورنیا میں پیدا ہوئی تھیں۔ انہوں نے زندگی میں دو خوفناک وبائیں دیکھیں اور دو برباد کن عالمی جنگیں بھی دیکھیں۔ 113 سال کی عمر میں وہ  دنیا کے لاکھوں انسانوں کی طرح کووڈ 19 کورونا کا بھی شکار ہوئیں لیکن اپنے نرسنگ ہوم میں کچھ دن تنہائی میں رہ کر بچ گئیں۔ وہ تقریباً دو دہائیوں سے نرسنگ ہوم میں مقیم تھیں اور اپنی دیملی کے لوگوں سے مسلسل رابطے میں تھیں جو ان کی خبر گیری کے لئے باقاعدگی سے آتے رہتے تھے۔ 

ماریا میں نئے حالات کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کی بہت صلاحیت تھی، جب وہ  نوجوان تھیں تب کمیونیکیشن کا اکلوتا ذریعہ ہاتھ سے لکھے ہوئے خط ہی ہوتے تھے لیکن جب وہ فوت ہوئیں تو وہ کمیونیکیشن کے جدید ترین میڈیم سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ایک مقبول شخصیت تھیں۔ ان کے ایکس ( ٹویٹر) کی بائیو میں لکھا ہے، میں بوڑھی ہوں، بہت بوڑھی ہوں، لیکن بیوقوف نہیں ہوں
جب انہیں دنیا کی سینئیر موسٹ انسان ہونے کا اعزاز ملا تب مسز موریرا کی عمر  115 سال 321 دن تھی، تب سے اپنی وفات تک وہ اس اعزاز کے ساتھ بہت باوقار انداز سے ہمارے درمیان رہیں۔
ماریا سان فرانسسکو، کیلیفورنیا میں ایک سپینش جوڑے کے ہاں 4 مارچ 1907 کو پیدا ہوئیں ۔  اس کے 8 سال بعد ان کے والدین امریکہ چھوڑ کر سپین واپس آ گئے اور یہاں کاتلونیا میں آباد ہو گئے تھے۔  

منگل کو، موریرا کے اہل خانہ نے ان کے X اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شائع کی جس میں اس کی وفات کا اعلان ان الفاظ مین کیا گیا"وہ اپنی مرضی کے مطابق چلی گئیں: اپنی نیند میں، سکون میں، اور بغیر درد کے" ۔

 اہل خانہ نے مزید کہا کہ موریرا نے اپنی موت سے کچھ دیر پہلے انہیں بتایا تھا: "میں نہیں جانتی کہ کب، لیکن بہت جلد یہ طویل سفر اپنے اختتام کو پہنچے گا۔ موت مجھے بہت زیادہ جینے سے تنگ نظر آئے گی، لیکن میں چاہتی ہوں کہ وہ مجھے مسکراتا، آزاد اور مطمئن پائے۔"

موریرا کو 118 سال کی عمر میں فرانسیسی راہبہ سسٹر آندرے کی وفات کے بعد جنوری 2023 میں گنیز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کی سب سے عمر رسیدہ شخص کا نام دیا تھا۔

موریرا کہتی تھیں کہ انہوں نے  اتنی لمبی زندگی "منظم، سکون، خاندان اور دوستوں کے ساتھ اچھے تعلق، فطرت کے ساتھ رابطے، جذباتی استحکام، کوئی فکر، کوئی پچھتاوا نہ پالنے، بہت زیادہ مثبت طرز فکر،  اور زہریلے لوگوں سے دور رہنے کی بدولت گزاری ہے۔"

"میرے خیال میں لمبی عمر خوش قسمتہ ہوتی ہے۔ قسمت اور اچھی جینیات، "انہوں نے مزید کہا۔

ماریا برانیاس موریرا جوان تھیں تو ایک حسین خاتون تھیں۔ 
موریرا  پیدا ہوئیں تو اس وقت رائٹ برادرز پہلا ہوائی جہاز اڑانے کا تجربہ کر چکے تھے اور ٹائی ٹینک بحری جہاز اس وقت زیر تعمیر تھا۔ 

موریرا کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ کوویڈ 19 سے صحت یاب ہونے والے سب سے بوڑھے لوگوں میں سے ہیں، جنہوں نے مئی 2020 میں وائرس کے لیے مثبت تجربہ کیا تھا۔  تب بھی وہ دنیا بھر میں ہر دل عزیز معمر ترین انسان کی حیثیت سے مقبول تھیں۔ 

 117 سال، 168 دن کی عمر میں اپنی وفات تک، انہیں دنیا کی سب سے معمر ترین زندہ انسان کی حیثیت سے خصوصی احترام کے ساتھ دیکھا جاتا تھا۔ وہ بہت خوش مزاج خاتون تھیں۔ سپین کے شہر اولوٹ کے ایک نرسنگ ہوم میں اپنی زندگی کے آخری ایام کے دوران بھی وہ زندگی کے تمام معاملات مین دلچسپی لیتی تھیں اور اپنے ملنے والوں کے ساتھ خوش دلی کے ساتھ وقت گزارتی تھیں۔ 

اب سینئیر ترین انسان کون ہے؟

امریکی جیرونٹولوجی ریسرچ گروپ کے مطابق اب سب سے زیادہ عمر رسیدہ شخص جاپان کے ٹومیکو ایٹوکا ہیں جو 23 مئی 1908 کو پیدا ہوئے اور ان کی عمر 116 سال ہے۔

اب تک ریکارڈ کیے جانے والے معمر ترین شخص کا لقب جین لوئیس کالمنٹ کا ہے۔ GWR کے مطابق، 21 فروری 1875 کو پیدا ہوئے، اس کی زندگی 122 سال اور 164 دن پر محیط تھی۔

مزیدخبریں