ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنے کی اجازت

Sugar import, Sugar export, city42, Economic Coordination Committee, ECC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اقتصادی رابطہ کمیٹی ای سی سی نے چینی برآمد کرنے کی اجازت میں مزید 15 دن کی توسیع کر دی اور  ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی مشروط منظوری بھی دےدی۔

 اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہوا جس میں رواں مالی سال کے دوران آپریشن عزم استحکام کیلئے 20 ارب روپے  کے اخراجات کی منظوری دی گئی۔

 اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کئے گئے اعلایہ میں بتایا گیا کہ کمیٹی نے ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی مشروط منظوری دے دی جبکہ چینی برآمد  کرنے کی پہلے دی گئی اجازت کی مدت میں 15 دن کی توسیع بھی منظور کی گئی۔ آج کے اجلاس میں چینی برآمد کرنے کی اجازت کی مدت 45  دن سے بڑھا کر 60 دن کر دی گئی۔

 شوگر ملز  چینی کی برآمد کی اجازت لینے کے لئے مئی سے راہ ہموار کرنے میں لگی ہوئی تھیں، جب وفاقی حکومت نے ملز  کو چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی تو ان سے مقررہ مدت میں  اجازت دی گئی مقدار ایکسپورٹ نہین ہو سکی جس کے سبب آج سی ای سی نے چینی کی ایکسپورٹ  کی مدت میں 15 دن کا اضافہ کر دیا۔ 
 ای سی سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چینی افغانستان برآمد کرنے کی صورت میں رقم پیشگی وصول کی جائےگی، افغانستان سے رقم صرف بینکنگ چینل کے ذریعے لی جائے گی۔

 اجلاس میں وزارت داخلہ کے لیے 276 ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور کی گئی۔  ریکوڈک منصوبے کی سکیورٹی کے لیے ایف سی بلوچستان کیلئے 1 ارب 95 کروڑ روپے گرانٹ بھی منظورکی گئی۔