چین میں زلزلے کے جھٹکے

23 Aug, 2023 | 09:45 PM

ویب ڈیسک : چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سینٹر ( سی ای این سی ) کے مطابق صوبہ لیاؤننگ کے شہر ڈالیان میں 4.6 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔سی ای این سی کے مطابق زلزلے کی گہرائی 8 کلومیٹر ( 5 میل ) تھی۔واضح رہے کہ زلزلے کے نتیجے میں ابھی تک جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مزیدخبریں