ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی ، سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل

 وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی ، سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

امانت گشکوری: کوئٹہ میں وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی کیخلاف کیس، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا ۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ کل کیس کی سماعت کرے گا,جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس جمال خان مندوخیل بنچ کا حصہ ہونگے.سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر حکم امتناع دے رکھا ہے،کیس کی آخری سماعت جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے 9 اگست کو کی تھی۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ کا حصہ تھے ,مقتول عبدالرزاق شر کے وکیل امان اللہ کنرانی نے گزشتہ سماعت میں بنچ پر اعتراض اٹھایا تھا جبکہ جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر اعتراض اٹھایا گیا تھا۔