عدالت نے چیرمین تحریک انصاف کو گرفتار کرنے اور تفتیش کی اجازت دے دی

23 Aug, 2023 | 06:48 PM

ویب ڈیسک: عدالت نے چیرمین تحریک انصاف کو گرفتار کرنے اور تفتیش کی اجازت دے دی۔ 

انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں چیرمین تحریک انصاف کو گرفتار کرنے اور تفتیش کی اجازت دے دی۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی۔ 

دائر کردہ درخواست کے مطابق چیرمین تحریک انصاف کو س الیکشن ایکٹ کے تحت عدالت نے سزا سنائی، چیرمین تحریک انصاف اس وقت اٹک جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ 

عدالت میں استدعا کی گئی کہ جناح ہاوس حملہ کیس میں ملزم سے تفتیش کے لیے ان کی گرفتاری کی اجازت دی جائے ، عدالت اٹک جیل سے چیرمین تحریک انصاف کو گرفتار کرنے اور تفتیش کی اجازت دے ۔ جس کے بعد عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں چیرمین تحریک انصاف کو گرفتار کرنے اور تفتیش کی اجازت دے دی۔ 

مزیدخبریں