ویب ڈیسک: عدالت نے چیرمین تحریک انصاف کو گرفتار کرنے اور تفتیش کی اجازت دے دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں چیرمین تحریک انصاف کو گرفتار کرنے اور تفتیش کی اجازت دے دی۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی۔
دائر کردہ درخواست کے مطابق چیرمین تحریک انصاف کو س الیکشن ایکٹ کے تحت عدالت نے سزا سنائی، چیرمین تحریک انصاف اس وقت اٹک جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور
— Siddique Jan (@SdqJaan) August 23, 2023
جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت
عدالت نے پولیس کو چیرمین پی ٹی آئی سے تحقیقات اور گرفتاری کی اجازت دے دی
انوسٹیگیشن پولیس نے اٹک جیل میں تحقیقات اور گرفتاری کی درخواست دائر کی گی تھی
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے… pic.twitter.com/FDIci2K6JR
عدالت میں استدعا کی گئی کہ جناح ہاوس حملہ کیس میں ملزم سے تفتیش کے لیے ان کی گرفتاری کی اجازت دی جائے ، عدالت اٹک جیل سے چیرمین تحریک انصاف کو گرفتار کرنے اور تفتیش کی اجازت دے ۔ جس کے بعد عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں چیرمین تحریک انصاف کو گرفتار کرنے اور تفتیش کی اجازت دے دی۔