ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بٹگرام؛چیئرلفٹ میں انتظامی غفلت کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

بٹگرام؛چیئرلفٹ میں انتظامی غفلت کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ‏بٹگرام چیئرلفٹ میں انتظامی غفلت کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے.

 6 سال سے لفٹ بغیر این او سی چلتی رہی، 6 سال میں ایک بار بھی لفٹ کی فٹنس چک نہیں ہوئی، چیئرلفٹ کا مالک کوئی ثبوت پیش نا کر پایا۔ جس کے بعد گل زرین ولد جانس سکنہ شنگلی پائیں مالک جبکہ اعجاز ولد طالوت سکنہ شنگلی پائیں  آپریٹر  کو گرفتار کرلیا گیا۔ این او سی بغیر لفٹ چلنا انتظامی غفلت کا ثبوت ہیں۔ 

 بٹگرام چیئر لفٹ حادثے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آ گیا، بالاکوٹ میں 9 چیئرلفٹ کو سیل کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے مانسہرہ بولی، بانپھوڑ، گھنول ہنگرائی، پروربیلہ سچہ کیوائی، ڈونگی سیری ناران،گلڈھیری اور بھونجہ میں چیئرلفٹ کو سیل کردیا۔