اویس کیانی : واپڈا اور کیپکو جڑانوالہ میں مسیحی برادری کے جلائے گئے گھروں کو بحال کریں گے۔
واپڈا ا ور کیپکو کا یہ اقدام پاکستان کی مسیحی برادری سے یک جہتی کے اظہار کیلئے ہے۔مسیحی برادری کے جلائے گئے گھروں کی بحالی کیلئے واپڈا حکومت پنجاب سے رابطہ میں ہے۔صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی مدد سے گھروں کے نقصانات بارے سروے کیا جارہا ہے۔سروے کے بعد مسیحی برادری کے گھروں کی ہنگامی بنیاد پر بحالی شروع کر دی جائے گی۔