آٹھ افراد کو قتل کرنے کا کیس، ملزم کی ذہنی حالت پر جامع رپورٹ طلب

23 Aug, 2023 | 05:11 PM

جما ل الدین : نارنگ منڈی میں کلہاڑی کے وار کر کے آٹھ افراد کو قتل کرنے کا کیس، انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم کی ذہنی حالت پر جامع رپورٹ طلب کر لی ۔

  انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔ آٹھ افراد کے قتل میں ملوث ملزم فیض رسول کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا ۔عدالت نے بغیر وجہ آٹھ افراد کو قتل کرنے والے ملزم کا نفسیاتی معائنہ کا حکم دے رکھا ہے۔ ملزم کی ذہنی صحت بارے رپورٹ پیش نہ کرنے پر عدالت نے انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو شو کاز نوٹس جاری کیا جس پر وہ عدالت پیش ہوئیں اور رپورٹ پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کی۔عدالت نے شو کاز نوٹس کی کارروائی ختم کر دی اور مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔ 

مزیدخبریں