ویب ڈیسک: انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 6 روپے مہنگا ہوگیا ۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 306 روپے سے بڑھ کر 312 روپے کی نئی بلند سطح قائم ہوگیا، اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے مہنگا ہوکر 340 روپے، برطانوی پاونڈ 1 روپے مہنگا ہوکر پہلی بار 400 روپے، امارتی درہم 1.30 روپے مہنگا ہوکر 86.30 روپے پر پہنچ گیا ۔
اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 50 پیسے مہنگا ہوکر 83.80 روپے کا ہوگیا۔