ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بیٹرز کی فہرست میں بابر کےبعد جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن کا دوسرا نمبر ہے جب کہ پاکستان کے امام الحق ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
ون بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ پاکستان کے فخر زمان کی دو درجے تنزلی ہوئی اور وہ پانچویں نمبر پر ہیں۔
ون ڈے بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈکا پہلا نمبر برقرار ہے، اس فہرست میں افغانستان کے مجیب الرحمان 3 درجے ترقی کے بعد تیسرے جب کہ فاسٹ بولر حارث رؤف رینکنگ میں 7 درجے بہتری کے بعد 36 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ادھر ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے ، پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اور تیسرے نمبر پر بابر اعظم موجود ہیں جب کہ ٹی ٹوئنٹی بولرز میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہیں۔
ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔