ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیاء کپ کے لیے فوج اور رینجرز کو طلب کرلیاگیا

ایشیاء کپ کے لیے فوج اور رینجرز کو طلب کرلیاگیا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھو کھر:محکمہ داخلہ پنجاب نے ایشیاء کپ کے لیے فوج اور رینجرز کو طلب کرلیا،فوج اوررینجرز کو میچز کےدوران سٹینڈ بائی رکھا جائے گا۔
تفصیلا ت کے مطا بق محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں ہونیوالے ایشیاء کرکٹ کپ کےمیچز کی سکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز کو طلب کرلیا ہے،محکمہ داخلہ نے فوج اور رینجرز 26ا گست سے 6 ستمبر تک کیلئے طلب کی ہے۔

محکمہ داخلہ نے وفاق کو اس حوالے سے مراسلہ بھیج دیا ہےجبکہ دوسری جانب سانحہ جڑانوالہ کے بعد شہر میں امن کے قیام کیلئے بھی رینجرز کو طلب کیا گیا تھا،جسے اب واپس بھیج دیا گیا ہے۔