ویب ڈیسک: سعودی عرب نے پاکستان کے عمرہ زائرین کے لیے ویزے کی مدت 30 سے بڑھا کر 90 دن کر دی۔
سعودی وزیر ڈاکٹر توافق بن فوزان الربیہ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سعودی حکومت کے وژن 2023 کے تحت حج اور عمرہ زائرین کے لیے سہولتوں کو بہتر بنانا ہے۔سعودی وزیر نے مزید کہا کہ اب عمرہ کی غرض سے سعودی عرب آنے والا کوئی بھی شخص مکہ اور مدینہ کے ساتھ سعودی عرب کے کسی بھی شہر میں جا سکتا ہے، وہ ریاض، دمام اور دیگر شہروں کا دورہ کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت خواتین بغیر کسی مرد سرپرست (محرم) کے مملکت میں آ سکتی ہیں۔ ہم نے ٹرانزٹ ویزا بھی شروع کیا ہے جو سعودی عرب کے راستے سفر کرنے اور مملکت میں چار دن تک قیام کی اجازت دیتا ہے اور ایئر لائنز خاص طور پر سعودی ایئر لائن ایک رات مفت قیام بھی فراہم کرے گی، اس کے علاوہ ٹکٹ اور ویزا بھی ایک ساتھ جاری کیا جائے گا۔