ویب ڈیسک: وزارتِ خزانہ کے حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا ہے۔
اس حوالے سے وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس سیکٹر کے گردشی قرضے میں کمی کے لیے نئے پلان پر بات چیت ہوئی ہے اور آئی ایم ایف نے گیس سیکٹر کے گردشی قرضے میں کمی کے پلان پر مزید وضاحت مانگی ہے۔ذرائع کے مطابق گیس سیکٹر کے گردشی قرض میں کمی کے لیے ڈیویڈنڈ اسکیم متعارف کرائی گئی ہے۔ ڈیویڈنڈ پلگ ان بیک اسکیم سے گردشی قرضے میں 4 سو ارب سے زائد کی کمی ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پلگ ان بیک اسکیم سے گیس سیکٹر کا گردشی قرض کم ہو کر 12 سو ارب رہ جائےگا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر آئی ایم ایف سے بات کریں گی اور آئندہ ماہ وزارتِ خزانہ اور آئی ایم ایف باقاعدہ اقتصادی جائزہ مذاکرات شروع کریں گے۔