راکھی ساونت کا اپنے شوہر پرگھناوٗنا الزام

23 Aug, 2023 | 12:13 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک :بھارت کی نامور ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا ہے کہ عادل درانی نے ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز لاکھوں میں دبئی میں فروخت کیں۔

حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران راکھی نے عادل پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے اور کہا 'میں باتھ روم میں تھی اور عادل میری ویڈیوز بنارہا تھا، اس کے پاس ایسی بہت ساری برہنہ ویڈیوز ہیں جس پر میں خاموش تھی‘۔اداکارہ نے کہا 'اگر وہ ویڈیوز وائرل ہوگئیں تو میں کیا کروں گی، زہر کھا لوں؟ خودکشی کرلوں؟ میں کہاں جاؤں؟ میں دنیا کو کیا چہرہ دکھاؤں گی؟ کس معاشرے میں رہوں گی؟ میں عام لڑکی نہیں بھارت کی سلیبریٹی ہوں، ایک برانڈ ہوں'۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل راکھی نے عادل درانی کے ساتھ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، ساتھ ہی راکھی کی جانب سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونے کی ویڈیوبھی شیئر کی گئی تھی۔بعدازاں والدہ کے انتقال پر راکھی جم کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران شوہر عادل کے کسی اور لڑکی سے تعلق کا انکشاف کرتے ہوئے روپڑی تھیں جب کہ بعد ازاں راکھی نے عادل سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔راکھی نے عادل پر الزام لگایا تھا کہ عادل بتائے بغیر مجھ پر حملہ کرکے فلیٹ سے پیسے اور زیورات لے گیا جس کے بعدپولیس نے فروری میں ایف آئی آر درج کرکے کو عادل کو گرفتار کیا تھا تاہم اب عادل کو رہا کردیا گیا ہے۔حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے عادل خان درانی سے راکھی سے دوبارہ ملنے کا سوال پوچھا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ بہت غلط ہوا ہے، میں راکھی سے متعلق تفصیلات جلد بتاؤں گا۔


 

مزیدخبریں