جڑانوالہ میں توڑ پھوڑ کے واقعات کے مزید 5 مقدمات درج

23 Aug, 2023 | 09:56 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: جڑانوالہ میں توڑ پھوڑ کے واقعات کے مزید 5 مقدمات درج کر لیے گئے جس کے بعد مقدمات کی تعداد 10 ہو گئی۔

پولیس کے مطابق 5 نئے مقدمات 750 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیے گئے ہیں جس کے بعد ملزمان کی تعداد 2100 ہو گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ واقعے کے 160 ملزمان کو شناخت کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل جڑانوالہ کی کرسچن کالونی میں شرپسندوں نے 19 گرجا گھروں اور درجنوں مکانات کو نذر آتش کر دیا تھا۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھی متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

پنجاب کی نگران کابینہ کا اجلاس بھی جڑانوالہ کے متاثرہ چرچ میں ہوا اور اس دوران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی جانب سے متاثرین کے لیے 20 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا گیا۔

 

 

مزیدخبریں