سابق کرکٹ کپتان انتقال کر گئے

23 Aug, 2023 | 09:34 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیتھ اسٹریک کینسر میں مبتلا تھے اور ان کی عمر 49 برس تھی، رواں برس مئی میں ہیتھ اسڑیک کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔زمبابوے کے کپتان شین ولیمز اور سابق فاسٹ بولر ہنری اولنگا نے بھی ہیتھ اسٹریک کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

ہنری اولنگا نے اپنے سوشل میڈیا پر ہیتھ اسٹریک کو زمبابوے کا گریٹ آل راؤنڈر قرار دیتے ہوئے کہا مجھے فخر ہے کہ میں نے ان کے ساتھ کھیلا، دوسری طرف مجھے دیکھا جب میرا بولنگ اسپیل ختم ہو جائے۔ 

ہیتھ اسٹریک 100 وکٹیں لینے والے زمبابوے کے پہلے بولر تھے، انہوں نے 65 ٹیسٹ اور 189 ون ڈے میچز کھیلے۔

ہیتھ اسٹریک نے 2000 سے 2004 تک زمبابوے ٹیم کی قیادت کی، انہوں نے 445 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کیں اور 4933 رنز بنائے۔

مزیدخبریں