زاہد چودھری، بسام سلطان: لاہور میں ڈینگی مچھر کی افزائش اب تک نہیں روکی جا سکی، ڈینگی کے متاثرہ شہریوں کی تعداد میں منگل کے روز مزید 17 کا اضافہ ہو گیا۔ ہسپتالوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 17 نئے مریضوں کی آمد نے طبی کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
لاہور کینٹ اورر سمن آباد میں منگل کے روز ڈینگی کے تین تین مریض ہسپتالوں میں پہنچے، علامہ اقبال ٹاون، داتا گنج بخش ٹاون، گلبرگ تون اور نشتر ٹون کے علقوں سے ڈینگی کے دو دو مریض ہسپتالوں میں پہنچائے گئے۔
ڈیگی کی وبا پھیلنے کے باوجود صورتحال کا تشویشناک پہلو یہ ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کی رپورٹنگ پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی، اس کمی کے باعث سرویلئینس میں دشواریاں بڑھ رہی ہیں۔
ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے بیمار ہو کر ہسپتال پہنچنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو منگل کے روز خصوصی اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو روایتی رپورٹیں پیش کر کے بتایا گیا کہ شہر میں ایک ہزار سترہ مامات پر ڈینگی مچھر کا لاروا تلف کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر رافعہ سعید نے وارننگ دی کہ جعلی ڈورمارکنگ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔