(عمران یونس) پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کے درمیان جھگڑا، کارکنوں نے ایک دوسرے پر لاٹھیاں اور پتھر برسائے،اسلامی جمیعت طلبہ کا واقعے کیخلاف وائس چانسلر آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
پنجاب یونیورسٹی 14 نمبر ہاسٹل میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان لڑائی کا واقعہ پیش آیا۔ طلبا نے ڈنڈے، پتھر اور راڈوں سے ایک دوسرے پر حملہ کیا، لڑائی جھگڑے سے 3 طلبہ زخمی ہوگئے۔اسلامی جمیعت طلبہ کے کارکنوں نے واقعے کیخلاف وائس چانسلر آفس کے باہر احتجاج کیا۔صورتحال کے پیش نظر ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹرعمارہ شیرازی متعلقہ ڈی ایس پی،ایس ایچ اوز نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق جھگڑا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔