ویب ڈیسک : وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر کے لیے آج صبح ہی روانہ ہوئے تھے ۔ انہوں نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی سے ملاقات کی ۔
ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ قطر کے ساتھ توانائی، تعاون، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو گہرا کرنے پر بات ہوگی، قطر میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع تلاش کرنے پر بھی توجہ دی جائے گی۔
واضح رہے کہ روانگی سے قبل ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ قطر کی اہمیت بتاتے ہوئے لکھا کہ اپنے بھائی شیخ تمیم بن حمدالثانی کی دعوت پرآج قطر روانہ ہورہا ہوں، دورے سے پاک قطر دوستی اور بھائی چارےکےتعلق کی تجدید ہوگی۔