(ویب ڈیسک) سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ہوئی جس پر خریداروں نے مزید کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق سونے کی بڑھتی ہوئی قیمت کو بریک لگ گئی، ایک تولہ سونا 150 روپے سستاہوکر 1 لاکھ 46 ہزار روپے کا ہوگیا،10 گرام سونا 129 روپے کمی سے 1 لاکھ 25 ہزار 171 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر 1733 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3550 روپے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 46 ہزار 50 روپے ہوگئی تھی،دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 18 ڈالر کم ہوکر 1729 ڈالر فی اونس تھا۔