ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق بلیو پاسپورٹ پر دبئی روانہ ہوگئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق بلیو پاسپورٹ پر دبئی روانہ ہوگئی ہیں۔ اس حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوٹیر اکائونٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے پیغام دیا کہ آج میں بلیو پاسپورٹ، ویزا پر دبئی روانہ ہوگئی ہوں ۔
اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ مخالفین اس بار بھی شرمندہ رہے اور انکو منہ کی کھانا پڑی لیکن روک سکو تو روک لو۔تحریک انصاف کی رہنما کا کہنا تھا کہ بلیو پاسپورٹ پر پروپیگنڈا کیا گیا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل انہیں دبئی جانے والی فلائٹ سے اتار لیا گیا تھا، تاہم اب وہ بلیو پاسپورٹ پر دبئی روانہ ہوگئیں ہیں۔