شلپا شیٹی کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ کے ساتھ یوگا کرتے ویڈیو وائرل

23 Aug, 2022 | 06:08 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) گزشتہ دنوں ویب سیریز 'انڈین پولیس فورس' کی شوٹنگ کے  دوران شلپا سیٹھی کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی، اب ایک ویڈیو اداکارہ نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جس میں انہیں بغیر کسی دقت کے یوگا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
شلپا شیٹی  کو اپنی فٹنس کا بے حد خیال رہتا ہے اور شلپا یوگا کی بے حد شوقین بھی ہیں جس کا اندازہ ان کی حالیہ ویڈیو سے لگایا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا '10 دن کے آرام کے بعد مجھے احساس ہوا کہ اب مجھے تھوڑا بہت ہلنا جلنا چاہیے، میرا زخم مزید کچھ ہفتے آرام مانگتا ہے لیکن میں نے یوگا کرنے کا فیصلہ کیا'۔

 
 

مزیدخبریں