ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑی خوشخبری، حج کرنا آسان ہوگیا

بڑی خوشخبری، حج کرنا آسان ہوگیا
کیپشن: hajj
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے  کہ عازمین حج اب اپنے حج اور عمرہ کے اخراجات قسطوں میں ادا کر سکیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق حج کی درخواستیں جمع کروانے  کا آغاز  ستمبر کے مہینے میں شروع ہونے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔یہ پہلی بار ہوگا جب وزارت حج رجسٹریشن کو اتنی جلدی کھولے گی۔ حج رجسٹریشن جلد کھولے جانے کی خبر کے ساتھ ساتھ وزارت حج و عمرہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ لوگ جن کے لیے حج کرنا مشکل تھا اب آسان ہو جائے گا،عازمین حج اب اقساط  میں سالانہ حج کے لیے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے گزشتہ دنوں    کوآرڈینیٹنگ کونسل برائے گھریلو حجاج  کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں انہوں نے  اگلے حج سیزن کے لیے گھریلو  عازمین کی رجسٹریشن کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔

 وزارت نے کہا کہ قسط کی پالیسی ابھی  صرف سعودی عازمین کے لئے ہے لیکن جلد  ہی بین الاقوامی حجاج کے بارے میں اپ ڈیٹ  دستیاب ہو جائے گی ۔