بجلی کے بلوں پر ٹیکس واپس نہ لیا تو،شہریوں نے بڑی وارننگ دیدی

23 Aug, 2022 | 05:07 PM

Imran Fayyaz

(فریحہ بتول)واپڈا کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت شہریوں پہ اضافی بجلی کے بل ساتھ ٹیکس لگا کر شہریوں پہ مسلط کر دئیے گئے ہزاروں کی تعداد میں آنے والے بلوں نے شہریوں کی چیخیں نکلوا دیں۔

فتح گڑھ کے علاقے ولی پارک باہو اعجاز روڈ کے علاقہ مکین بلوں کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کے خلاف سراپا احتجاج ، شہریوں نے بجلی کے بلوں کو آگ لگا کر احتجاج کیا اور بجلی کے میٹر کو جوتے بھی مارے گئی۔

فتح گڑھ کے علاقے ولی پارک باہو اعجاز روڈ کے علاقہ مکین بلوں کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کے خلاف سراپا احتجاج تھے،احتجاج میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بجلی کے بلوں میں ہوشر با اضافہ کی شدید مذمت کی اورشہریوں نے بجلی کے بلوں کو آگ لگا کر احتجاج کیامظاہرین نے حکومت اور واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔
علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ہم غریب لوگ ہیں ایک پنکھا اور ایک بلب چلتا ہے اور بل  20 ہزار آ گیا غریب آدمی کہاں سے پورا کرے ،یہاں بچوں کی ایک وقت کی روٹی پوری نہیں ہو رہی ہم اتنے زیادہ بل کہاں سے دیں۔
اہل علاقہ نے بل ہاتھوں میں پکڑ کر اور آنکھوں میں آنسوں لیے کہنا تھا کہ ظالمو شرم کرو حیا کرو ظالمانہ ٹیکس کو واپس لو غریب کو زندہ دفن نہ کرو ،علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ گھر کی ٹوٹل آمدنی 35 ہزار ہے اور بل 28 ہزار اگیا اب ہم کیا کریں عوام پہلے ہی غربت اور فلاس کی چکی میں پس رہی ہے، اوپر سے اتنے زیادہ بل کہاں سے ادا کریں۔ انکا کہنا تھا کہ عوام اس جبری ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور یہ جبری ٹیکس واپس لیا جائے ورنہ تمام لاہور کو بند کر دیں گے۔

مزیدخبریں