شہباز گل کے سر نئی مشکل منڈلانے لگی

23 Aug, 2022 | 04:48 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) شہباز گل کے فلیٹ سے موبائل فون اور یو ایس بی برآمد ہونے کا معاملہ، شہباز گل کے کمرہ سے برآمد ہونے والے موبائل فونز اور سیٹلائٹ فون فرانزک کیلئے بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے رہنما  شہباز گل کے کمرہ سے دو آئی فون اور ایک سیٹلائٹ فون برآمد ہوا،  شہباز گل کے کمرہ سے برآمد ہونے والے موبائل فونز اور سیٹلائٹ فون فرانزک کے لئے بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے،ضابطہ کی کارروائی کے بعد موبائل فونز فرانزک کے لئے بھجوائے جائیں گے، شہباز گل کے کمرہ سے برآمد ہونے پسٹل کی  ملکیت کی تصدیق بھی کی جارہی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ پسٹل کی ملکیت کے حوالے سے ٹھوس ثبوت فراہم نہ کرنے پر شہباز گل کے خلاف غیرقانونی اسلح رکھنے کی دفعات کے تحت ایک اور مقدمہ درج کیا جائے گا۔ 

شہباز گل کا اس حوالے سے کہناتھا کہ کمرے سے پستول برآمد ہوا وہ میرے محافظوں کے زیر استعمال تھا۔ موجودہ صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے کہا کہ شہباز گل نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے پولیس حراست میں جنسی زیادتی کے دعووں کی تصدیق کی۔گل کا کہناتھا کہ عمران خان نے ٹھیک کہا مجھے ہاں، میرے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔

“میں اپنے کمرے میں کچھ تبدیلیاں دیکھ رہا ہوں، میرا پاسپورٹ معمول کی جگہ پر نہیں ملا،یہ اشارہ دیتا ہے کہ میری حراست کے دوران کوئی یہاں آیا تھا۔

مزیدخبریں