ٹینس اسٹار ثانیہ مرزاکو بڑی ناکامی کاسامنا

23 Aug, 2022 | 03:28 PM

ویب ڈیسک : بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا  بازو   پر   چوٹ لگنے سے یو ایس اوپن سے باہر ہو گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق  معروف پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا   اپنے مداحوں کو   اپنی انسٹا سٹوری کے ذریعے اس بات سے  آگاہ کیا ہے کہ کچھ دن قبل وہ کینیڈا  میں ٹینس  کھیل رہی تھیں اور  انکے بازو پر چوٹ لگ گئی اور  رپورٹ آنے تک انکو  اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ اتنی بری چوٹ لگی ہے کہ وہ  کچھ ہفتوں تک ٹینس نہیں کھیل سکیں گی۔

بازو  پر چوٹ لگنے کی وجہ سے  اب وہ  یو ایس اوپن سے باہر ہو گئی ہیں ۔ 

اُنہوں نے مزید لکھا کہ یہ بہت مشکل وقت ہے، اس سے ان کی ریٹائرمنٹ کے ارادوں میں بھی کچھ تبدیلی آئے گی اور وہ اپنے مستقبل کے ارادوں کے بارے میں آگاہ کرتی رہیں گی۔

مزیدخبریں