عمران خان پر الزامات،امریکا کا بڑابیان سامنے آگیا

23 Aug, 2022 | 03:22 PM

ویب ڈیسک:امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر لگنے والے الزامات سے آگاہ ہیں۔

 امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان  نیڈ پرائس نے  اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان پر جو الزامات لگے ہیں ان سے ہم واقف ہیں  مگر  یہ معاملہ براہِ راست امریکا سے متعلق نہیں ہے، یہ پاکستان کے قانونی اور عدالتی نظام کا معاملہ ہے۔نیڈ پرائس کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کے دوسری جماعت کے مقابل آنے پر امریکا کوئی مؤقف نہیں رکھتا۔

 امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے مزید  کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا میں جمہوری، آئینی اور قانونی اصولوں کو پرُامن طریقے سے قائم رکھنے کی حمایت کرتے ہیں۔

مزیدخبریں