آئی ایم ایف سے پاکستان کیلئے مزید سخت شرائط سامنے آگئیں

23 Aug, 2022 | 03:00 PM

ویب ڈیسک:عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کے لیے مزید سخت شرائط سامنے آگئیں۔

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو بھیجے گئے لیٹر آف انٹینٹ کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی اسکیم اور ٹیکس چھوٹ قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر نہیں دی جائے گی، جب کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم اور ٹیکس چھوٹ کے لیے ایس آر او جاری کرنے پرپابندی ہوگی۔

ایل او آئی میں کہا گیا ہےکہ کسی شعبے کو ٹیکس رعایت کے لیے،کنسٹرکشن سیکٹر اور خفیہ اثاثے ظاہرکرنے کے لیے ایمنسٹی بھی قومی اسمبلی سے منظور کرانا ہوگی۔ایل او آئی کے مطابق سیلز ٹیکس میں باہمی ہم آہنگی کے لیے صوبوں کےساتھ مل کرکام کیاجائے گا جس کیلئےعالمی بینک کا تعاون حاصل ہوگا۔

پاکستان نے ان شرائط پرعملدرآمد کے لیے لیٹر آف انٹینٹ میں آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے۔

مزیدخبریں