پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا جہانگیر ترین سے ملاقات کا انکشاف

23 Aug, 2022 | 02:35 PM

ویب ڈیسک : شوکت ترین کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے پارٹی میں واپس آنے سے متعلق کوئی رضامندی ظاہر نہیں کی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شوکت ترین نے کہا کہ انہوں نے لندن میں جہانگیر ترین سے ملاقات کی تھی,ان کا  کہناتھا کہ ملاقات میں جہانگیر ترین کی صحت کے بارے میں دریافت کیا، ملاقات کے دوران سیاست پر کوئی بات نہیں ہوئی۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ جہانگیر ترین اور پی ٹی آئی کے درمیان دوریوں میں کوئی کمی نہیں آئی، انہوں نے پارٹی میں واپس آنے سے متعلق کوئی رضامندی ظاہر نہیں کی، وہ اس وقت پارٹی میں واپس آنے کی سوچ بھی نہیں رکھتے۔

پریس کانفرنس کے دوران شوکت ترین نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، بجلی کے بل لیے لوگ سڑکوں پر ہیں، پانچ منی بجٹ آچکے ایک اور آنے والا ہے۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ترسیلات زرمیں کمی ہوئی ہے اور تجارتی خسارہ 4ارب سے زائد ہوگیا ہے۔ ہمارے دور میں 2، 4 ارب ادھر اُدھر ہونے پر پوچھا جاتا تھا، اب آئی ایم ایف حکمرانوں سے کیوں نہیں پوچھتا۔ شوکت ترین کا مزیدکہنا تھا کہ ملک کو دلدل سے نکالنے کیلئے عبوری حکومت کے قیام میں مدد کے لئے تیار ہیں۔

مزیدخبریں