بی جے پی کے ایک اور انتہاپسند رہنما کی شان رسالت ﷺ میں گستاخی

23 Aug, 2022 | 02:03 PM

ویب ڈیسک:بھارت میں بی جے پی کے ایک اور انتہاپسند رہنما نے نبی کریم کی شان میں گستاخی کا ارتکاب کر ڈالا۔

تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس وہ اپنی غلیظ زبان سے وہی گھٹیا الفاظ دہراتا نظر آیا جو اس سے قبل ملعونہ نوپور شرما نے اپنے ایک انٹرویو میں کہے تھے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شہر حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے، حیدرآباد میں مسلمانوں کی بڑی تعداد نے مختلف شہروں میں احتجاج شروع کردیا اور مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر شاتم رسول راجہ سنگھ کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں