ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کیلئے پولیس ہیلپ لائن استعمال کرنا آسان ہو گیا

شہریوں کیلئے پولیس ہیلپ لائن استعمال کرنا آسان ہو گیا
کیپشن: punjab police
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب پولیس کے بذریعہ واٹس ایپ آن لائن شکایات درج کرانے کے نظام کا افتتاح آج ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق  آئی جی پنجاب فیصل شاہکار سینٹرل پولیس آفس لاہور میں آج صبح پنجاب پولیس واٹس ایپ سروسز اور آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے۔

پنجاب پولیس کے واٹس ایپ نمبر پر پولیس کی تمام سروسز واٹس ایپ پر دستیاب ہوں گی۔اس کے بعد شہریوں کے لیے پولیس کی ہیلپ لائن استعمال کرنا اب آسان ہو جائے گا۔ ویب سائیٹ کی بجائے اب شہری واٹس ایپ کے زریعے آن لائن شکایات درج کر سکیں گے اوت تمام تفصیلات سے آگاہ ہو سکیں گے ۔

  پولیس حکام کے مطابق صوبے بھر میں عوام دیے گئے واٹس ایپ نمبر کو محفوظ کر کے اس کے ذریعے 15 سروسز استعمال کر سکیں گے۔ پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگلے ہفتے سے شہریوں کے لیے آئی جی پنجاب نئی سہولت کا آغاز کریں گے۔