پی ٹی آئی کی معاشی ٹیم نے فوری منصفانہ انتخابات کا مطالبہ کر دیا

23 Aug, 2022 | 01:28 PM

(علی اکبر) پاکستان تحریک انصاف کی معاشی ٹیم نے ملک کی اقتصادی حالت کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے فوری منصفانہ انتخابات کا مطالبہ کر دیا۔

  پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کے اقدامات کے باعث برآمدات میں 30 فیصد کمی جبکہ 3 ماہ کے دوران نو ارب ڈالر کا غیر ملکی قرضہ لیا گیا، زرمبادلہ کے ذخائر میں3 ارب ڈالر کی کمی ہوئی، بجلی کے آئندہ ماہ آنیوالےدنوں میں ہوشربا اضافہ ہوگا اور بیروزگاری پھیلنے کا خدشہ ہے۔

حماد اظہر نے کہاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث یہاں قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے، بجلی کے مہنگے پلانٹ بند پڑےہیں، سابق مشیر مزمل اسلم کاکہناتھاکہ تین ماہ کے دوران روپے کی قدر میں 55 روپے کی کمی ہوئی ملکی تاریخ میں صرف 3 ماہ کے دوران 11فیصد قرض لیا گیا۔

جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث بلوچستان اور سندھ میں ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے جس کے نتیجے میں کوئی بھی حکومتی حکمت عملی نہ ہونے کے باعث اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگا. 

مزیدخبریں