بھارتی کوچ راہول ڈریوڈ کی ایشیا کپ میں شرکت مشکوک

23 Aug, 2022 | 12:56 PM

ویب ڈیسک : بھارتی ٹیم کے کوچ  راہول ڈریوڈ کی ایشیا کپ کے لیے ٹیم کے ہمراہ شرکت مشکوک ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کی وجہ سے راہول ڈریوڈ کی ایشیا کپ کے لیے ٹیم کے ہمراہ شرکت مشکوک ہوگئی۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا.واضح رہے پاکستان اور بھارت کا میچ 28 اگست کو ہوگا۔

مزیدخبریں