ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں

معروف بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ اور سیاسی پارٹی بی جے پی کی رہنما سونالی فوگاٹ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونالی بھارتی شہر گوا میں موجود تھیں جہاں انہیں پیر کی رات دل کا دورہ پڑا۔اداکارہ کے اسٹاف نے بتایا کہ سونالی کافی دیر سے بے چینی محسوس کررہی تھیں جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئیں، 42 سالہ اداکارہ کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے بھجوادی گئی ہے جس کے بعد موت کی وجہ سامنے آسکے گی تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ سونالی نے بگ باس سیزن 14 میں وائلڈ کارڈ کے طور پر انٹری لی تھی شائقین کی جانب سے ان کے بے باک انداز کو خوب پسند کیا گیا تھا۔