مشہورٹک ٹاکر نے ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

23 Aug, 2022 | 12:11 PM

ویب ڈیسک:دو مشہور امریکی ٹک ٹاکر باورچیوں نے 24 گھنٹے میں کل 69 ریستورانوں کا دورہ کرکے ویڈیو بنائی ہے اور یوں ایک عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

اس ویڈیو میں انہوں ںے تمام فاسٹ فوڈ ریستوران کا جائزہ لیا ہے جس کے لیے انہوں نے 8 میل پیدل سفر طے کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نک ڈی گایووینی اور لِن ڈیوس ویسے ہی ٹک ٹاک پر بہت مشہور ہیں۔ اس بار انہوں نے اپنی ویڈیو کے لیے مین ہٹن کا انتخاب کیا اور تیزی سے چلتے ہوئے 69 ریستوران کا جائزہ لیا ہے جو اس علاقے میں واقع ہیں۔

اس سے قبل شیف کا یہ جوڑا دنیا کا سب سے بڑا چکن نگٹ بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر چکا ہے جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے سند عطا کر دی ہے۔ جب انہوں نے ریستوران کا ریکارڈ بنانے کا ارادہ کیا تو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ان سے کہا کہ وہ 24 گھنٹے میں تمام بڑے ریستوران کا جائزہ لیں اور ان دونوں کے ساتھ ادارے کے ترجمان اینڈریو گلاس بھی ساتھ ساتھ تھے۔

شرط کے مطابق انہیں ہر جگہ سے ایک مشروب پینا یا کچھ شے ضرور خریدنا تھی۔ لیکن اسے کھانے کے شرط میں نرمی کی گئی تو دونوں افراد نے کھانے کی شے قطار میں لگے افراد کو مفت میں دیدی۔

دونوں شیف نے صبح ساڑھے آٹھ بجے ٹائمز اسکوائر کے مک ڈونلڈز سے اپنا سفر شروع کیا اور 8 میل چلتے ہوئے اسٹاربکس، ٹاکو بیک، شیک شیک، برگرکنگ چک اے فِل اور فائیو گائز ریستوران گئے۔ اس طرح کل 24 گھنٹے میں 69 ریستورانوں کا ایک نیا ریکارڈ بنالیا گیا۔

مزیدخبریں