پی ڈی ایم کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی

23 Aug, 2022 | 11:53 AM

ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے رہنماؤں کے خلاف  غداری کے مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف، مولانا فضل الرحمن، آصف علی زرداری اور رانا ثناء اللہ و دیگر رہنماؤں کے خلاف غداری کے مقدمات درج کرانے جا رہی ہے۔

حال ہی میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اداروں کے خلاف تقریر کی وجہ سے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل بھی اسی الزام کے تحت زیرحراست ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے ان مقدمات کے جواب میں پی ڈی ایم کی قیادت پر مقدمے درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کی قیادت کے خلاف مقدمات سیکشن 108اے، 353اے اور 505کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان کیے جائیں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی طرف سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد کو ان مقدمات کے اندراج کے لیے درخواست دے دی گئی ہے۔ 

 ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کی کابینہ نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے 1898کے کوڈ آف کریمنل پروسیجر ایکٹ 5کے سیکشن 196کے تحت سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن کو ماضی میں فوج کے خلاف بیانات دینے پر گرفتار کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ کابینہ کی طرف سے یہ فیصلہ 18اگست کوہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

مزیدخبریں