(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے دعویٰ کیا کہ 10 ستمبر سے پہلے حکومت کا تختہ الٹ جائے گا اور اقتدار عوام کے پاس آجائے گا۔
فواد چودھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کے پہلے جلسے سے حکومت کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں، لوگوں کو اسلام آباد آنے سے روکا جارہا ہے، اگر (ن) لیگ نے کچھ کیا تو عوام کا بھرپور ردعمل آئے گا، عمران خان کی آواز بند کرنے کے لیے میڈیا پر پابندی لگائی جارہی ہے اور موٹر ویز کو بند کیا جارہا ہے تاکہ لوگ اسلام آباد نہ پہنچیں، ان کے ان اقدامات کا مقصد جلسوں کو روکنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جلسے سے خوفزدہ ہوکر دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا، جھوٹی ایف آئی آر کو ختم ہونا چاہیے، لیگی رہنماؤں کے دھمکی آمیز بیانات پر کیوں کارروائی نہیں ہوئی۔