رستم لاہور دنگل کی تیاریاں شروع، بڑے پہلوانوں میں جلد جوڑ پڑے گا

23 Aug, 2022 | 11:15 AM

(حافظ شہباز علی) لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن نے رستم لاہور دنگل کی تیاریوں کاآغاز کردیا ۔
طویل عرصے بعد شہر قدیم رستم لاہور دنگل کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا، لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن کی طرف سے شہرکے تمام خلیفوں کو 15 ستمبر تک اپنے پہلوان کے نام بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہےکہ صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی مہر اکرم عرف کالا پہلوان نے لاہور ریسلنگ کی صدارت سنبھالنے کے بعد رستم لاہور دنگل بحال کرنے کا اعلان کیا تھا، اس سلسلے میں مہر اکرم عرف کالا پہلوان شہر کے مختلف اکھاڑوں کے دورے کر رہے ہیں۔

رستم لاہور کے ٹائٹل کیلئے شہر کے بڑے پہلوانوں میں جوڑ پڑے گا، مہر اکرم عرف کالا پہلوان ستمبر کے آغاز میں رستم لاہور دنگل کی تفصیلات کا اعلان کریں گے، رستم لاہور کو گُرز اور انعامی رقم دی جائیگی۔

مزیدخبریں