عمران خان پر دہشتگردی کا مقدمہ: پنجاب اسمبلی سے اہم خبر آگئی

23 Aug, 2022 | 11:12 AM

ویب ڈیسک:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات کے اندراج پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی۔

قرارداد صوبائی وزیر بلدیات محمود الرشید نے جمع کروائی، جس میں کہا گیا کہ عمران خان پاکستان اور امت مسلمہ کے عظیم رہنما ہیں، ان کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات ملکی سیاسی فضا کو خراب کرنے کا باعث بنیں گے۔

 قرارداد میں مزید کہا گیا کہ دہشتگردی کے مقدمات جمہوریت کو ڈی یل کرنے کی کوشش ہے، عمران خان کے خلاف مقدمات پاکستان کے روشن چہرے کو مسخ کرنے کی کوشش ہے، پنجاب اسمبلی کا ایوان ایسی مذموم حرکتوں کی مذمت کرتا ہے۔

 قرارداد میں کہا گیا کہ پنجاب اسبلی کا ایوان عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

مزیدخبریں