(مانیٹرنگ ڈیسک) لوہاری گیٹ میں رکشہ ڈرائیور نے چالان کرنے پر اپنے رکشے اور ایل ٹی سی انسپکٹر کی موٹرسائیکل کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔
پولیس کے مطابق لوہاری گیٹ میں رکشہ ڈارئیور افتخار ریلوے اسٹیشن کی طرف جا رہا تھا کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی (ایل ٹی سی) کے انفورسمنٹ انسپکٹر علی نے اس کا 2 ہزار روپے کا چالان کردیا جس پر افتخار نے غصے میں آکر اپنے رکشے کو آگ لگادی اور اس کے ساتھی نے انفورسمنٹ انسپکٹر کی موٹرسائیکل جلا دی۔
پولیس نے رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔