ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے تمباکو اور سگریٹوں پر 36 ارب کے نئے ٹیکس عائد کردیے جبکہ تاجروں سے بجلی کے بلوں پر 42 ارب کے بجائے 27 ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔اس حوالے سے آرڈی ننس جاری کردیا گیا ہے۔ تمباکو پر ٹیکس ریٹ 10 روپے سے بڑھا کر 390 روپے فی کلو مقرر کردیا گیا۔رپورٹس کے مطابق مہنگے برانڈڈ سگریٹوں پر ڈیوٹی میں 200 سے 600 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔
دوسری جانب صدارتی آرڈیننس کے تحت تاجروں پر بجلی کے بلوں پر 7.5 فیصد تک سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیاہے، تاجروں کے20 ہزار کم کے بجلی کے بلوں پر 5 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہو گا، 20 ہزار سے زائد بل کی صورت میں تاجروں کے بلوں پر 7.5 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہو گا۔وفاقی حکومت کو اس اقدام سے تقریباً 27 ارب روپے کے مزید ٹیکسز ملنے کا امکان ہے۔