ٹا م کرو ز  چکن تکہ کے چسکورے نکلے

23 Aug, 2021 | 11:08 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)ہالی وڈ کے مشہورِ زمانہ اداکار ٹام کروز کو جنوبی ایشیائی بار بی کیو ڈش چکن تکہ  اتنا لٓذیز محسو س ہو ا کہ  انہوں نے ریسٹورنٹ پر ایک بعد ایک تکہ کھالیا۔

 تفصیلات کے مطابق  انسٹاگرام پر شیئر  کر دہ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ  ٹا م کر وز نے برطانیہ میں قائم ریسٹورنٹ کا دورہ کرکے وہاں کھانا آرڈر کیا۔ یہاں انہوں نے جنوبی ایشیا بالخصوص پاکستان کے مقبول ترین کھانوں میں سے ایک چکن تکہ منگوالیا۔ مشن امپوسیبل کے اداکار کو یہ ڈش اتنی لذیذ لگی کہ انہوں نے ایک بعد فوری طور پر دوسرا تکہ بھی آرڈر کرڈالا۔

مزیدخبریں