خاتون سے گینگ ریپ نے پولیس کو چکرا کے رکھ دیا

23 Aug, 2021 | 09:05 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: اسلام آباد تھانہ گولڑہ کے علاقے میں خاتون سے مبینہ گینگ ریپ ہوگیا ، خاتون کا کہناہے کہ ملزم حسن نے مجھے نشہ آور جوس پلایا جس کے بعد میں بے ہوش ہوگئی۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جبکہ خاتون فرح اصغر پر اسلام آباد میں چوری کے دو مقدمات بھی درج ہیں۔ جبکہ راولپنڈی میں طالبہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، ملزم استاد نے 16 سالہ طالبہ کومدرسے میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

اسلام آباد میں تھانہ گولڑہ کے علاقے میں خاتون مبینہ گینگ ریپ کا شکار ہوگئی۔گولڑہ پولیس نے خاتون کی درخواست پر حسن، اسد اور ہاشم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ خاتون نے الزام مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اسے ای الیون ون سے اغواء کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم حسن نے سیکٹر ای ایلون تھری میں کرائے کی گاڑی میں لفٹ دینے کے بہانے گاڑی میں بٹھایا،ملزم حسن نے مجھے نشہ آور جوس پلایا جس کے بعد میں بے ہوش ہوگئی۔

خاتونِ کا کہنا ہے کہ جب آنکھ کھلی تو ملزمان مجھے کسی حویلی میں لےجا چکے تھے،ملزمان اسلحہ کی نوک پر مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور بعد ازاں مجھے ای الیون چھوڑ گئے۔مقدمہ کے مطابق ملزمان نے حبس بے جا میں رکھا اور کہا کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دیں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جبکہ خاتون فرح اصغر پر اسلام آباد میں چوری کے دو مقدمات بھی درج ہیں۔زرائع کے مطابق خاتون گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی ہے اور وارداتیں کرتی ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں مدرسہ طالبہ کی مبینہ زیادتی کیس میں پیرودھائی پولیس نے ملزم مفتی شاہ نواز احمد کو گرفتار کر لیا، ملزم کو گرفتاری سے بچنے کے لئے مزاحمت کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نے زیادتی کی دفعات کے مقدمہ میں عبوری ضمانت کروائی تھی،تاہم تفتیش کے دوران مزید دفعات شامل کی جائیں گی۔

گزشتہ روز راولپنڈی میں تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں مدرسے کے استادکی جانب سے 16سالہ طالبہ سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا تھا جبکہ ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ طالبہ نے بتایا تھا کہ بیٹی کے مدرسے سے فون آیا کہ آپ کی بچی بے ہوش ہوگئی ہے اسے لے جائیں، جس کے بعد بچی نے گھر پہنچ کر بتایا کہ مدرسے کے استاد شاہنواز نے اس کے ساتھ زبردستی کی ہے۔ 

مزیدخبریں