پاک، افغان ون ڈے کرکٹ سیریز پاکستان منتقل

23 Aug, 2021 | 08:28 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) پاک، افغان ون ڈے کرکٹ سیریز پاکستان منتقل ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق  سیریز کی میزبانی افغانستان ہی کرے گا ۔  سیریز ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔ سیریز کے میزبان شہر کا فیصلہ آئندہ ایک دو روز میں ہوگا۔

 واضح رہے کہ قبل ازیں پاکستان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیئے تھے ،افغان کرکٹ ٹیم براستہ پاکستان سری لنکا روانہ ہو نا تھی ، سری لنکا میں افغان ٹیم نے پاکستان ٹیم کی 3 ون ڈے میچوں کی میزبانی کرنا تھی ۔ ترجمان کاکہناہے کہ پی سی بی کی تصدیق کے بعد افغانستان ٹیم کے کھلاڑیوں کو ویزے جاری کئے گئے تاہم اب پاک، افغان ون ڈے کرکٹ سیریز پاکستان منتقل ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں