کورونا کی شکار طالبات سے متعلق سرکاری سکول انتظامیہ کا اہم فیصلہ

23 Aug, 2021 | 08:06 PM

Imran Fayyaz

(اکمل سومرو)اعوان ٹاؤن کے سرکاری سکول میں ایک ہی کلاس کی تین طالبات میں کورونا وائرس کی تشخیص کےبعد تینوں لڑکیوں کو سکول آنے سے روک دیا گیا۔
گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول اعوان ٹاؤن میں ایک ہی کلاس کی تین طالبات کورونا کا شکار ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ سکول میں آٹھویں جماعت کی تین طالبات میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اسی سکول کی ایک ٹیچر میں بھی کورونا وائرس مثبت ہونے کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد سکول میں زیر تعلیم دیگر طالبات خوفزدہ ہوگئی ہیں۔

سکول انتظامیہ نے تینوں طالبات کو آنے سے روک دیا ہے جبکہ سٹاف روم میں کورونا سے متاثرہ ٹیچر سے ملنے والی دیگر اساتذہ کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سرکاری سکولوں میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پچاس فیصد طلباء کی حاضری کی شرط عائد ہے تاہم سکولوں مین زیر تعلیم اٹھارہ سال سے کم عمر طلباء میں ویکسین نہیں کرائی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں