ویب ڈیسک: لندن میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے کے نکاح کے موقع پر ہوٹل کے باہر احتجاجی مظاہرہ۔
لندن کے مقامی ہوٹل کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جہاں مریم نواز کے صاحبزادے کا سیف الرحمان کی صاحبزادی کے ساتھ نکاح کی تقریب جاری تھی۔پی ٹی آئی کے کارکن بڑی تعداد میں جمع ہو گئے اور جب انہیں احتجاج سے روکا گیا تو دونوں اطراف کے افراد کے درمیان گالم گلوچ شروع ہو گئی۔
احتجاج کے باعث سڑک بلاک ہوگئی اور مظاہرین نے میاں نواز شریف کے خلاف بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ ہوٹل کی انتظامیہ نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیئے پولیس طلب کر لی۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ نوازشریف نواسے کی شادی سے پہلے ملک سے لوٹی ہوئی رقم واپس کریں۔