ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دلہن کا شادی سے قبل ایسا کام دولہا طیش میں آگیا

دلہن کا شادی سے قبل ایسا کام دولہا طیش میں آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں شادیوں کے دوران ہونے والی  دلچسپ حرکات سےمتعلق خبریں سامنے آتی رہتی ہیں، اب ایسا ہی کچھ امریکہ میں ایک ماہ کے بعد ہونے والی شادی پر ہوا، دلہن کا دلہے سے جھگڑا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والے دلچسپ واقعات کی ویڈیوز سوشل میٖڈیا پر وائرل ہوتی رہتی  ہیں ان واقعات میں کبھی دلہن ناراض تو کبھی دلہے کے ارمان خاک کی نذر ہوتے دکھائی دیتے ہیں،اب امریکہ میں بھی ایسا واقعہ منظر عام پر آیا جہاں دلہن کی دلہے سے شادی کے موقع پر بحث وتکرار ہوگئی۔

دلہن نے شادی کی تقریب میں اپنے دولہا کی 98سالہ دادی کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا جس پر اس کا اپنے دولہا کے ساتھ تو جھگڑا ہوگیا، بات انٹرنیٹ پر آئی تو صارفین نے بھی دلہن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

دلہن نے یہ واقعہ خود ویب سائٹ Redditپر سنایا، اس کا خیال تھا کہ لوگ اس کی حمایت کریں گے لیکن نتیجہ اس کے برعکس نکلا, لڑکی بتاتی ہے کہ ”ہماری آئندہ ماہ شادی ہونے والی ہے اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ استقبالیہ تقریب میں بچے ساتھ لانے پر پابندی ہو گی کیونکہ ہم استقبالیہ تقریب اس طرح منعقد کرنا چاہتے ہیں کہ جس میں بلند موسیقی ہو گی، ڈانس ہو گا اور شراب عام دستیاب ہو گی۔

اس بناءپر میں نے اپنے دولہا کی 98سالہ دادی کے استقبالیہ میں آنے کی مخالفت کی جس پر میرا اپنے دولہا کے ساتھ جھگڑا ہو گیا,آپ لوگ ہی بتائیں کہ اس میں کون غلط ہے؟

واقعہ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے، کوئی اس اقدام کو ٹھیک خیال کررہا ہے تو کوئی اس کی مخالفت کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer